اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ریاست کینٹکی کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے کہا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ کم جونگ ان شمالی کوریا کے عوام کی معاشی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں اور صورتِ حال میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے خواہاں ہیں۔اپنے خطاب میں جینا ہیسپل نے امریکہ کے اس دیرینہ موقف کو دہرایا کہ شمالی کوریا کی کمیونسٹ حکومت اپنے ملک کی جوہری صلاحیت کو اپنے اقتدار کے لیے ضروری خیال کرتی ہے اور اسے اپنے حق میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ حکومت کو اس بارے میں اپنا موقف تبدیل کرنے پر آمادہ کرنا ایک مشکل کام ہوگا کیوں کہ ان کے بقول اس نے یہ ہتھیار برسوں کی محنت سے تیار کیے ہیں اور وہ اتنی آسانی سے انہیں ترک کرنے پر راضی نہیں ہوگی۔
.......
/169